مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا چھاپہ،1 فلسطینی ہلاک

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، دہیشہ نامی مہاجر کیمپ  پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے اصلی گولیوں کا استعمال کیا جس سے ایک فلسطینی سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا

1914487
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا چھاپہ،1 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے  کے شہر بیت اللحم میں واقع الدہیشہ نامی مہاجر کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا ۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، دہیشہ نامی مہاجر کیمپ  پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے اصلی گولیوں کا استعمال کیا جس سے ایک فلسطینی سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صبح سویرے مارے  گئے اس چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے اشک آور گیس سمیت اصلی اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ۔

مقبوضہ  مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی فوج اکثر چھاپے مارنے کے دوران مختلف حیلوں بہانوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتی ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں