اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کاروائی،2 فلسطینی ہلاک

فلسطینی خبر ایجنسی  وافا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی  مکینوں سے جھڑپوں کے دوران  فلسطینیوں کو سینے میں گولی مار کر ہلاک کیا

1913257
اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کاروائی،2 فلسطینی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے  دو  فلسطینیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا ہے ۔

فلسطینی خبر ایجنسی  وافا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی  مکینوں سے جھڑپوں کے دوران  فلسطینیوں کو سینے میں گولی مار کر ہلاک کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی روز سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس مین متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی مختلف کارروائیوں میں 6 فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ اسرائیل نے جینن کے مہاجر کیمپ اور اس کے اطراف کی عمارتوں پر ماہر نشانے باز مقرر کر دیئے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے رواں سال مختلف کارروائیوں میں اب تک 210 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔



متعللقہ خبریں