ایرانی صوبہ خوزستان میں فائرنگ،7 افراد ہلاک

ایران کے صوبے خوزستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 7 افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے ہیں جس پر صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

1907400
ایرانی صوبہ خوزستان میں فائرنگ،7 افراد ہلاک

ایران کے صوبے خوزستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں ایرانی ملیشیا  کے 2 اہلکار، ایک خاتون اور بچہ شامل ہے۔

 ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ  دہشت گرد حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں تین روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملہ خوزستان کے شہر ایذہ کے بازار میں ہوا جہاں دو موٹر سائیکل سواروں نے بازار میں لوگوں پر فائرنگ کر دی تھی۔

ابتدائی اطلاع آنے تک اس حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو ئے تھے۔



متعللقہ خبریں