اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود کے معاہدے پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں دستخط ہونگے:لبنان

لبنانی اسپیکر  پارلیمان الیاس ابو صعب نے کہا ہے کہ اسرائیلی کے ساتھ سمندری حدود پر مبنی معاہدے پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں دستخط کر دیئے جائیں گے

1893612
اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود کے معاہدے پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں دستخط ہونگے:لبنان

 لبنانی اسپیکر  پارلیمان الیاس ابو صعب نے کہا ہے کہ اسرائیلی کے ساتھ سمندری حدود پر مبنی معاہدے پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں دستخط کر دیئے جائیں گے۔

 ابو صعب نے امریکہ میں وااقع عربی زبان کے چینل "الحُرہ" پر گزشتہ دنون سمندری حدود متعین کرنے پر اسرائیل کے ہمراہ ہوئے معاہدے سے متعلق کہا کہ لبنانی وفد میں  کون شامل ہوگا اس کا فیصلہ صدر میشال عون کریں گے جبکہ امید ہے کہ اس معاہدے پر دستخط 26 یا 27 اکتوبر کو ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ  لبنانی صدر میشال عون نت  13 اکتوبر کو  اسرائیل کے ساتھ  860 کلومیٹر طویل سمندری حدود کے تنازعے پر ایک  معاہدے کی منظوری دی تھی  ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں