کویت میں حکومت بن گئی،نئی کابینہ کا اعلان

رواں ماہ کے اوائل میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے حکمران امیر کے بیٹے شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کرکے حکومت بنانے کی دعوت دی تھی

1893805
کویت میں حکومت بن گئی،نئی کابینہ کا اعلان

کویت نے گزشتہ روز اپنی نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔

کویتی سرکاری خبر رساں ایجنسی kuna نے بتایا ہے کہ بدرالملا کو نئی کابینہ میں تیل کا وزیرمقرر کیا گیا ہے جبکہ عبدالوہاب الرشید وزیرخزانہ اور سالم الصباح ملک کے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔

رواں ماہ کے اوائل میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے حکمران امیر کے بیٹے شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کرکے حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

 واضح رہے کہ ولی عہد نے امیرِکویت شیخ نواف کے زیادہ ترسرکاری اختیارات و فرائض سنبھال رکھے ہیں۔

انھوں نے سب سے پہلے جولائی میں شیخ احمد کو وزیراعظم نامزد کیا تھا تب حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمان نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے دھرنا دیا تھا۔

کویت میں ستمبر میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔اس کے بعد پارلیمان کا پہلا اجلاس گزشتہ ہفتے 18 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

کویت گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے حکمران الصباح خاندان کے زیراثرمنتخب قانون سازوں اور پے در پے حکومتوں کے درمیان تنازعات کاشکارہےاورکئی مرتبہ پارلیمان اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ سابق حکومت اصلاحات کے معاملے پر پارلیمان کے ساتھ تعطل کے بعد مستعفی ہوگئی تھی۔

کویت واحد خلیجی عرب ریاست ہے جہاں ایک مکمل منتخب پارلیمان ہےجس کوقانون سازی کے وسیع اختیارات حاصل ہیں اور وہ وزراء کوعہدوں سے ہٹانے کے لیے ووٹ دے سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں