ایران، زاہدان میں احتجاجی مظاہروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد لقمہ اجل

زاہدان، قرن اور نصرت آباد کے شہروں میں تمام تعلیمی سطحوں کے اسکولوں  میں تعلیمی  سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا

1887109
ایران، زاہدان میں احتجاجی مظاہروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد لقمہ اجل

ایران کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہرے میں شرکا پر فائرنگ کے نتیجے میں  19 افراد کے جاں بحق اور 20 افراد کے زخمی ہونے کے بعد آج اسکولوں   میں تعطیل کردی گئی ہے  اور یکم سے 7 اکتوبر کو زاہدان یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں  معطل رہیں گی۔

ایران کی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پیدا ہونے والی بے چینی کی وجہ سے ہفتے کے روز اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جب کہ زاہدان، قرن اور نصرت آباد کے شہروں میں تمام تعلیمی سطحوں کے اسکولوں  میں تعلیمی  سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے  زاہدان یونیورسٹی میں یکم سے 7 اکتوبر کے درمیان تعلیم معطل کر دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا نے اعلان کیا  تھا کہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان میں کل دوپہر کے وقت ایک پولیس اسٹیشن  کے سامنے اور شہری  چوک میں  جمع ہونے والے   شہریوں پر  پر فائرنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی  بتایا گیا تھا کہ ان  واقعات کے دوران شہر  کی ایک   سرکاری  عمارت، فائر بریگیڈ کے ٹرک اور ایک بینک کی برانچ کو  نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

سیستان۔ بلوچستان کے گورنر حسین مدریس حیابانی نے اعلان کیاہے  کہ ان واقعات میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ان افراد میں سول اور پولیس   بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں