اگرامریکہ نے ہماری تجاویز مان لیں تو معاہدے کےلیے تیار ہیں:ایران

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق حتمی تجاویز تحریری طورپرپیش کردی جائیں گی اور  اگر یہ تجاویز تسلیم کرلی گئیں تو جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ہم  تیار ہوں گے

1868329
اگرامریکہ نے ہماری تجاویز مان لیں تو معاہدے کےلیے تیار ہیں:ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے حتمی تجاویز تحریری طور پر آج پیش کر دی جائیں گی۔

خبر ایجنسی  IRNAکے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق حتمی تجاویز تحریری طورپرپیش کردی جائیں گی اور  اگر یہ تجاویز تسلیم کرلی گئیں تو جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ہم  تیار ہوں گے۔

ایران کا کہنا ہے کہ  اگر امریکہ نے لچک دار اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا اور ہماری شرائط مان لیں تو کوئی مضائقہ نہیں کہ ہم بھی  اس بابت دانشمندانہ رویہ اختیارکریں گے۔

یاد رہے کہ یہ جوہری مذاکرات کا یہ سلسلہ  اپریل 2021 سے اب تک ویانا میں روس،چین،جرمنی،فرانس،برطانیہ اور ایرانی نمائندوں کے درمیان ہو رہا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں