اسرائیلی فوج کےچنین شہر میں چھاپے ، ایک فلسطینی شہید

سلامی جہاد کے ایک تحریری بیان کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے سعدی کو اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا جب انہوں نے جنین میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا، اور پھر اسے حراست میں لے لیا

1862578
اسرائیلی  فوج کےچنین شہر میں چھاپے ، ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسلامی جہاد تحریک کے رہنما بسام سعدی کو زخمی اور حراست میں لے لیا اور جھڑپ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔

اسلامی جہاد کے ایک تحریری بیان کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے سعدی کو اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا جب انہوں نے جنین میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا، اور پھر اسے حراست میں لے لیا۔

جنین  کے ایویسینا ہسپتال  کے مطابق  سعدی کی اہلیہ بھی اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہوئی ہیں اور ایک نوجوان کی ٹانگ میں پر بھی  گولی لگی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ سعدی کے داماد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق جنین پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئیں جن میں اسرائیلی فوج بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ خطے میں داخل  ہو رہے ہیں اور جنین کے آسمانوں  ہیلی کاپٹر  اڑتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ انہوں نے مختلف ٹیموں کی شرکت کے ساتھ جنین شہر سے "دو مشتبہ  دہشت گرد وں " کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جھڑپیں  بھی ہوئی ہیں  اور  متعداد افراد کو گولیاں لگنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

اطلاع  کے  مطابق  مشتبہ افراد کو اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شن بیٹ (شاباک) تفتیش کے لیے جن افراد کو  اپنے ساتھ لے گئی ہے ان  ان کی شناخت اور صحت کے بارے میں معلومات شیئر نہیں کی  ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔



متعللقہ خبریں