ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو معنمول پر لانے کی کوششیں جاری

عبداللہیان نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر پروگرام میں اپنے ملک کی خارجہ پالیسی سے متعلق مسائل کا جائزہ پیش کیا

1858375
ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو معنمول پر لانے کی کوششیں جاری

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات میں "عوامی سیاسی بات چیت" شروع کریں گے اور متحدہ عرب امارات جلد ہی تہران میں ایک سفیر مقرر کرے گا۔

عبداللہیان نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر پروگرام میں اپنے ملک کی خارجہ پالیسی سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ  سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اپریل 2021 میں شروع ہونے والے مذاکرات میں اب تک سیکیورٹی کے معاملات پر بات ہوئی ہے، "  5 دوروں کے سلسلے  پر مشتمل  اس عمل میں  پیش رفت ہوئی ہے۔"

مذاکرات میں ثالثی کا  کردار ادا کرنے والے عراق کی جانب  سے  کہ سعودی عرب مذاکرات کو "عوامی سیاسی مذاکرات کے مرحلے" تک لے جانے کے لیے تیار  ہونے کا عندیہ لیا گیا ہے۔ "ہم سیاسی سطح پر مذاکرات کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور بالآخر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہم تیار ہیں ۔"

عبداللہیان نے کہا کہ وہ ایک ایسے عمل میں داخل ہو گئے ہیں جس میں دوسرے خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھائے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں