سعودی عرب اور عراق کے مابین بجلی اور دیگر متعدد شعبوں میں تعاون قائم کرنے کے معاہدے

امریکی عہدیداروں کی موجودگی میں مشترکہ تعاون کے 18 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط

1855692
سعودی عرب اور عراق کے مابین بجلی اور دیگر متعدد شعبوں میں تعاون قائم کرنے کے معاہدے

سعودی عرب اور عراق نے اس سے پیشتر   طے پانے والی یادداشت مفاہمت جس میں بجلی  کی ترسیل کا معاملہ   رکھا گیا پر اب معاہدہ قائم ہو گیا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق  سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر برائے سرمایہ کاری، مواصلات اور صحت نے اپنے امریکی ہم منصوبوں کی موجودگی میں مشترکہ تعاون کے 18 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ معاہدے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں "مملکت کے ویژن 2030" کے تناظر میں  طے پائے ہیں۔  ان سے  دونوں ممالک کے درمیان  دونوں اقوام کے مفادات کی خاطر سرمایہ کاری کے مواقع پیدا  ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

دونوں فریقین کے مابین  طے پانے والے معاہدوں میں سے 13 پر وزارت توانائی، وزارت سرمایہ کاری، نجی شعبے کی متعدد کمپنیوں نے بوئنگ جیسی معروف امریکی کمپنیوں کے ایک گروپ کے ساتھ دستخط کیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں