اسرائیل کے ساتھ متنازع بحری سرحد کا مسئلہ حل کے قریب پہنچ گیا ہے: صدر عون

اسرائیل کے ساتھ متنازع بحری سرحد کا مسئلہ حل کے قریب پہنچ گیا ہے اور یہ حل ہر ایک کے مفاد میں ہو گا: صدر میشال عون

1853339
اسرائیل کے ساتھ متنازع بحری سرحد کا مسئلہ حل کے قریب پہنچ گیا ہے: صدر عون

لبنان کے صدر میشال عون نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ متنازع بحری سرحد کا مسئلہ حل کے قریب پہنچ گیا ہے اور یہ حل ہر ایک کے مفاد میں ہو گا۔

میشال عون نے سرکاری ٹیلی ویژن پر، اسرائیل اور لبنان کے درمیان بحری سرحد کے مسئلے پر، امریکہ کے زیرِ  ثالثی جاری مذاکرات  کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

اس سوال کے جوب میں کہ "کیا ملک کے جنوب میں بحری سرحد کھینچنے کے معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے"؟ صدر عون نے کہا ہے کہ "بحری سرحد کا مسئلہ زمانہ قریب میں ختم ہو جائے گا اور مسئلے کا حل ہر ایک کے مفاد میں ہو گا۔ اگر حل مثبت نہ ہوتا تو ہم مذاکرات کو روک دیتے"۔

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بُو حبیب  نے بھی  3 جولائی کے بیان میں کہا  تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ بحری سرحد کا مسئلہ ماہِ ستمبر میں کسی سمجھوتے پر پہنچ جائے گا۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان تقریباً 860 کلو میٹر  طویل بحری فیلڈ کا تنازعہ  پایا جاتا ہے اور دونوں ملک اس بحری طاس پر اپنے حق کا دعوی کرتے ہیں۔

اسرائیل کا دعوی ہے کہ لبنان حکومت نے جن 5 بلاکوں کے لئے لائسنس مرحلہ شروع کیا ہے ان میں سے 3 اسرائیلی بحری طاس کے علاقے میں ہیں۔



متعللقہ خبریں