اسرائیلی پارلیمان تحلیل کرنے کا فیصلہ،قبل ازوقت انتخابات کروانے پر اتفاق

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ  روز اعلان کیا کہ ملکی پارلیمان کو تحلیل کر دیا جائے گا اور نئے انتخابات کروائے جائیں گے

1846011
اسرائیلی پارلیمان تحلیل کرنے کا فیصلہ،قبل ازوقت انتخابات کروانے پر اتفاق

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لاپیڈ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

 سرکاری خبر رساں ادارے KAN کے مطابق،اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ  روز اعلان کیا کہ ملکی پارلیمان کو تحلیل کر دیا جائے گا اور نئے انتخابات کروائے جائیں گے۔

اس موقع پر بینیٹ نے اس بات سے بھی اتفاق کیا اس دوران وزیر خارجہ یائر لاپیڈ ان کی جگہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 واضح رہے کہ اگر اس پر عمل ہوا تو اسرائیل میں تین  سالوں کے دوران یہ پانچویں عام انتخابات ہوں گے۔



متعللقہ خبریں