اطالوی وزیر اعظم کا دورہ فلسطین

اٹلی دو ریاستی حل کی حمایت کرے اور اس حل کی کوششوں کی بحالی میں    اپنا کردار ادا کرے، عشطیہ

1843386
اطالوی وزیر اعظم کا دورہ فلسطین

فلسطینی وزیر اعظم محمد عشطیہ نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطین کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی وزیر اعظم دراگی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عشطیہ نے بتایا  کہ ان کے اطالوی ہم منصب دراگی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور فلسطین کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے دراگی کو مسجد الاقصی پر اسرائیل کی جارحیت سمیت  فلسطینیوں کے خلاف منظم قتل و غارت گری اور  غیر قانونی آباد کاری کی پالیسیوں سے تناؤ بڑھانے کی پالیسیوں سے آگاہ کیا، عشطیہ نے اٹلی کو دعوت دی کہ وہ دو ریاستی حل کی حمایت کرے اور اس حل کی کوششوں کی بحالی میں    اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ اٹلی اور فلسطین کے درمیان 17 ملین یورو کے 5 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، عشطیہ نے واضح کیا کہ مذکورہ معاہدوں کی بدولت سیاحت، زراعت، ثقافت اور کچھ دیگر شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اطالوی وزیر اعظم دراگی نے بھی اس موقع پر کہا کہ انہوں نے اپنے فلسطینی ہم منصب کے ساتھ علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور ہر قسم کے تشدد کو روکنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

دراگی نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے ہمراہ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں