اسرائیل: یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہماری اسٹریٹجک کامیابی ہیں

یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات اسرائیل حکموت کی اسٹریٹجک کامیابی ہیں۔ ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ یائر لیپڈ

1842752
اسرائیل: یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہماری اسٹریٹجک کامیابی ہیں

اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے، یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈرلیئن  کے دورہ اسرائیل کے دوران ان سے ملاقات کی اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں پر بات چیت کی۔

لیپڈ نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں وان ڈر لیئن کی میزبانی پر ممنونیت کا اظہار کیا  اور کہا ہے کہ" گذشتہ سال ہم نے یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات کو بحال کیا ہے۔ ہم، اسرائیل حکومت کے لئے ایک اسٹریٹجک کامیابی کی حیثیت کے حامل ان روابط کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے"۔

وان ڈر لیئن نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم، یوکرین پر روسی  حملے کے، غذائی تحفظ اور توانائی کی رسد پر ،اثرات جیسے زیادہ وسیع موضوعات پر بات چیت سمیت دو طرفہ تعاون  اور سیاسی ڈائیلاگ  کو بھی مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں