شمالی عراق، آپریشن پنجہ ۔ لاک میں مزید تین دہشت گرد بے بس کر دیے گئے

خطے میں   ابتک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں  کی تعداد 220 ہو گئی

1841548
شمالی عراق، آپریشن پنجہ ۔ لاک میں مزید تین دہشت گرد بے بس کر دیے گئے

شمالی عراق  میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK کے تین دہشت گردوں کو  بے بس  کر دیا گیا۔

وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ پنجہ ۔ لاک آپریشن علاقے میں  دہشت گرد تنظیم  کے تین کارندوں  کو  ناکارہ بنا دیا گیا  اور اس طرح خطے میں   ابتک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں  کی تعداد 220 ہو گئی ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ ہماری  مسلح افواج  دہشت  گردوں  کا قلع قمع کرنے کے  عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ کامیابی سے جاری تازہ آپریشن میں تین دہشت گرد جہنم  واصل  ہو گئے ہیں۔ 

18 اپریل 2022 کی شب  وزیر دفاع خلوصی  آقار نے اعلان کیا  تھاکہ "آپریشن کلاؤ لاک" شمالی عراق میں میتینا، زاپ اور آواشین-باسیان علاقوں میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف شروع کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں