ولی عہد پرنس  شیخ محمد بن زاید النہیان یو اے ای کے نئے سربراہ منتخب

متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل جو کہ ریاست کے 7 امارات پر مشتمل ہے، نے  ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو نیا سربراہ مملکت مقرر کیا ہے

1826923
ولی عہد پرنس  شیخ محمد بن زاید النہیان یو اے ای کے نئے سربراہ منتخب

متحدہ عرب  امارات کے نئے صدر ابو ظہبی کے ولی عہد پرنس  شیخ محمد بن زاید النہیان منتخب ہو گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صدارتی امور نے  74 سالہ صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان  کےگزشتہ روز انتقال کی اطلاع دی تھی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ڈبلیو اے ایم کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل جو کہ ریاست کے 7 امارات پر مشتمل ہے، نے  ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو نیا سربراہ مملکت مقرر کیا ہے۔

خبر میں  مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

صدارتی امور کی وزارت نے ملک میں 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا  تھا اس دوران  پرچم سرنگوں کیے جائیں گے، وزارتوں، سرکاری دفاتر اور نجی شعبے  جات میں  3 دن کے لیے  کام کاج کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر زید بن سلطان النہیان کے بڑے بیٹے خلیفہ بن زاید نے اپنے والد کی وفات کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔



متعللقہ خبریں