اسرائیل کے وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط

سیاسی اختلافات خواہ کیسے ہی گہرے کیوں نہ ہوں انہیں تشدد، دھونس اور موت کی دھمکی تک نہیں جانا چاہیے: وزیر اعظم نفتالی بینٹ

1818853
اسرائیل کے وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط

اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ نے کہا ہے کہ " سیاسی اختلافات خواہ کیسے ہی گہرے کیوں نہ ہوں انہیں تشدد، دھونس اور موت کی دھمکی تک نہیں جانا چاہیے"۔

اسرائیل پولیس حکام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نفتالی کو گولی کے خالی خول والا دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے۔ خط کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کے مطابق شیل کیس والا دھمکی آمیز خط بینٹ کی رانانا رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔

اسرائیل پولیس اور داخلہ سلامتی کمیٹی شین۔بیٹ نے مذکورہ خط کے ماخذ تک رسائی کے لئے تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔

عبرانی خبر سائٹ "والا نیوز" کے مطابق واقعے کے بعد بینٹ کے کنبے کے لئے حفاظتی دستے اور سکیورٹی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نفتالی بینٹ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سیاسی اختلافات خواہ کیسے ہے گہرے کیوں نہ ہوں انہیں تشدد، دھونس اور موت کی دھمکی تک نہیں جانا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں