اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسرائلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ٹیلی فونک بات چیت

"متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ ​​معاہدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

1817520
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسرائلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ٹیلی فونک بات چیت

بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے حوالے سے اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پہلے تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ گوتیریس نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو فون کیا اور ’’کشیدگی کو کم کرنے، اشتعال انگیزیوں کو ختم کرنے اور القدس میں خاص طور پر ارد گرد کے علاقے میں پُر امن برقرار رکھنے کے زیر مقصد بات چیت کی ہے۔‘‘

بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل نے "متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ ​​معاہدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔"

سکریٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے ایک دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ  گوتیریس نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بھی اسی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی کو کم کرنے اور اشتعال انگیزی کو ختم کرنے کی کوششوں اور خاص طور پر علاقے کے  مقدس مقامات کے  تحفظ کے بارے میں بات  کی ہے۔

21 اپریل کو ہونے والی بات چیت کا حوالہ دینے والے  تحریری بیان میں کہا گیا ہے، "فریقین نے متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ ​​معاہدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ اور  سیاسی افق کو دوبارہ قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

 


 



متعللقہ خبریں