انسٹاگرام میرے شئیر کردہ فلسطینی مواد کو سینسر کر رہا ہے: بیلا حدید

انسٹاگرام پر میرا، فلسطین سے متعلق، شئیر کردہ مواد سینسر کئے جانے کی وجہ سے کم لوگوں تک پہنچ پاتا ہے: بیلا حدید

1813683
انسٹاگرام میرے شئیر کردہ فلسطینی مواد کو سینسر کر رہا ہے: بیلا حدید

فلسطین الاصل امریکی ماڈل بیلا حدید نے کہا ہے کہ انسٹاگرام ان کے فلسطینی مواد والی شئیرنگ کو سینسر کر رہا ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تناو اور تشدد کے واقعات میں اضافے سے متعلق جاری کردہ بیان میں حدید نے کہا ہے کہ " میرا فلسطین کے بارے شئیر کردہ مواد فوراً بین ہو جاتا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کا فلسطین سے متعلق شئیر کردہ مواد سینسر کئے جانے کی وجہ سے کم لوگوں تک پہنچ پاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں شدت میں اضافے اور 3 سماوی ادیان کے مقدس دنوں کے اس دور میں تناو میں مزید اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

 15 اپریل سے جاری اور ایک ہفتے پر محیط 'عید فسح' کے موقع پر اسرائیلی پولیس کے تحفظ میں  متعصب یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ان دھاووں کے مقابل تکبیر کے نعرے لگانے پر فلسطینیوں کو اسرائیلی فورسز کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں