شمالی عراق:امریکی قونصل خانے پر بیلیسٹک میزائلوں سے حملہ،1 شخص زخمی

عراق کے باہر سے داغے گئے 12 بیلسٹک میزائلوں نے شمالی کردی انتظامیہ کے دارالحکومت اربیل اور وہاں موجود امریکی قونصل خانے کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا

1794482
شمالی عراق:امریکی قونصل خانے پر بیلیسٹک میزائلوں سے حملہ،1 شخص زخمی

عراق کے باہر سے داغے گئے 12 بیلسٹک میزائلوں نے شمالی کردی انتظامیہ کے دارالحکومت اربیل اور وہاں موجود امریکی قونصل خانے کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔

اربیل انتظامیہ کے مطابق اتوار کو عراق کے سلامتی حکام نے امریکی قونصل خانے کو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی جبکہ امریکہ کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملہ ہمسایہ ملک ایران سے کیا گیا۔

میزائل گرنے سے ہونے والے نقصان پر عراقی اور امریکی حکام کے بیانات مختلف ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق قونصل خانے کو نقصان پہنچا ۔ جبکہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ کئی میزائل قونصل خانے پر گرے۔

 امریکی قونصل خانے کی یہ عمارت نئی بنی ہے اور فی الوقت خالی پڑی ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں