امریکہ نے یوکیرین کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے، ایران

ہم اس جنگ کے خاتمے کے حق میں ہیں  تا ہم کسی بھی بحران کا علاج معالجہ اس کی جڑوں کا تعین کرنے میں پوشیدہ ہوتا ہے، یوکیرین بحران کی جڑ بھی امریکہ ہے

1787834
امریکہ نے یوکیرین کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے، ایران

ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ ای  کا کہنا ہے کہ یوکیرین کی جنگ  امریکہ کے بحران چھیڑنے کی پالیسیوں کا مرہون منت  ہے۔

خامنہ ای نے  سرکاری ٹیلی ویژن  کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے  یوکیرین  کی جنگ کا ذکر کیا۔

امریکہ کو مافیا انتظامیہ سے تعبیر کرنے والے خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اس مافیا انتظامیہ کو عالمی سطح پر بحران پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،  یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کے  ہر کونے میں  کشیدگی پیدا کرنے کے درپے رہتا ہے۔ یوکیرین بھی انہی چالوں کے تحت قربانی کا بکرا بنا ہے ،  ہم اس جنگ کے خاتمے کے حق میں ہیں  تا ہم کسی بھی بحران کا علاج معالجہ اس کی جڑوں کا تعین کرنے میں پوشیدہ ہوتا ہے، یوکیرین بحران کی جڑ بھی امریکہ ہے۔

خامنہ ای نے روس کے یوکیرین پر حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانوں کے قتل اور ممالک کے بنیادی ڈھانچوں کی مسماری کو قبول نہیں کرتے اور یہی ہمارا قطعی بیان ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور یورپ پر بھروسہ کرنے والی حکومتوں کو   یہ جان لینا چاہیے کہ ان کی حمایت محض ایک سیراب ہے اور حقائق سے کوسوں دور ہے۔

 



متعللقہ خبریں