ہم جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ابدی طور پر انتظار نہیں کر سکتے، ایران

"اگر ایران نے غیر موافق کام کیا تو ہم جوہری معاہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔" امریکی بیان پر ایران کا دو ٹوک جواب

1787622
ہم جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ابدی طور پر انتظار نہیں کر سکتے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید خطیب زادے نے کہا کہ ان کا ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے حوالے سے ابدی طور پر انتظار نہیں کرے گا۔

خطیب زادے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر پیغام میں امریکہ کے بیان کہ "اگر ایران نے غیر موافق کام کیا تو ہم جوہری معاہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔" کا جواب دیا۔

ترجمان خطیب زادے نے کہا کہ "اگر امریکہ فیصلہ کن کارروائی کرتا ہے تو ایک معاہدہ طے پا جائے گا جس کے ایران تیار ہے، لیکن یہ روز ِ آخر تک  انتظار نہیں کرسکتا۔‘‘

خطیب زادے نے یہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ امریکہ 2018 میں جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا اب  انہیں یقین ہونا چاہیے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ" اگر ایران مذاکرات کی پیشرفت میں متضاد عمل کرتا ہے توامریکہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے ۔"



متعللقہ خبریں