شام: اسرائیل کی طرف سے دمشق پر حملہ

ہمارے فضائی دفاعی سسٹموں نے بعض میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے: اسد انتظامیہ

1775670
شام: اسرائیل کی طرف سے دمشق پر حملہ

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کر دیا۔

اسد انتظامیہ کے نیوز چینل 'الاخباریہ' نے دارالحکومت دمشق کے اطراف پر اسرائیل کی طرف سے فضائی حملے کا دعوی کیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ ہمارے فضائی دفاعی سسٹموں نے بعض میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ دمشق اور اس کے اطراف میں انتظامی فورسز کے ساتھ ساتھ ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی فوجی چوکیاں بھی موجود ہیں۔

اسد انتظامیہ نے 31 جنوری کو بھی دمشق کے اطراف میں اسرائیل کی طرف سے فضائی حملے کا دعوی کیا تھا۔

اسرائیل، 2011 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے ہی، وقتاً فوقتاً ایرانی حمایت یافتہ گروپوں اور انتظامی فورسز کی چوکیوں پر حملے کرتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں