شام: پی کے کے اور اسد انتظامیہ کے درمیان جھڑپ، 3 شہری ہلاک

دیر الزور میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK اور اسد انتظامیہ کے درمیان جھڑپ میں 3 شہری ہلاک ہو گئے

1775281
شام: پی کے کے اور اسد انتظامیہ کے درمیان جھڑپ، 3 شہری ہلاک

شام کے شہر دیر الزور کے دیہی علاقے عشارہ  میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK اور اسد انتظامیہ کے درمیان جھڑپ میں 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کل، عشارہ کے علاقے میں دریائے فرات کے مشرقی حصے سے مغرب کی طرف پیٹرول اسمگلنگ کرنے والے ایک گروپ کی وجہ سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK اور اسد انتظامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے براستہ درائے فرات، جروزی اور دبلان کے درمیان پیٹرول اسمگلنگ کرنے والے ایک گروپ پر مسلح چھاپہ مارا۔ مذکورہ اسمگلر گروپ اسد انتظامیہ کے زیرِ کنٹرول گاوں دبلان کی طرف فرار ہو گیا۔

YPG/PKK کی طرف سے اس گروپ پر فائرنگ اور انتظامی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں جھڑپ ہو گئی۔

جھڑپ کے نتیجے میں اسد انتظامیہ کے زیرِ کنٹرول دیہات دبلان اور غریبہ میں 2 بچوں اور ایک عورت پر مشتمل کُل 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

رات کے وقت جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیرِ قبضہ دیہات جروزی، سوئیدان اور ابو ہاردب اور اسد انتظامیہ کے زیرِ کنٹرول دیہات دبلان اور غریبہ سے بیسیوں کنبے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں