عراق، داعش کے پولیس چوکی پر حملے میں 2 اہلکار شہید

کرکوک شہر کے جنوب میں ریاض ذیلی ضلع کے قریب عراقی وفاقی پولیس چوکی پر مسلح حملہ کیا گیا

1770945
عراق، داعش  کے پولیس چوکی پر حملے میں 2 اہلکار شہید

عراقی  شہر کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کے وفاقی پولیس اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

کرکوک محکمہ پولیس کے ترجمان امیر نوری نے بتایا  کہ شہر کے جنوب میں ریاض ذیلی ضلع کے قریب عراقی وفاقی پولیس چوکی پر مسلح حملہ کیا گیا۔

نوری نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے احمد طیار گاؤں کے قریب آبزرویشن پوائنٹ ہلکے اسلحہ سے دھاوا بول دیا  جس دوران  2 پولیس اہلکار ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوگیا۔

حملے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرنے کی اطلاع دینے  والے نوری نے بتایا کہ علاقے میں عنقریب  ایک آپریشن شروع کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں