اسرائیلی فوج کا تشدد،80 سالہ شخص ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اسرائیلی فوجیوں کے تشدد سے ایک اسی سالہ فلسطینی عمر عبدالمجید اسد انتقال کر گئے

1761277
اسرائیلی فوج کا تشدد،80 سالہ شخص ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اسرائیلی فوجیوں کے تشدد سے ایک اسی سالہ فلسطینی عمر عبدالمجید اسد انتقال کر گئے۔

 رم اللہ سے متصل جلجیلیہ بلدیہ کے  ناظم فواد فاطوم  نے بتایا کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے ایک چھاپے کے دوران  عبدالمجید اسد پر تشدد کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔

فاطوم نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی کچھ دیر بعد علاقے سے نکل گئے جبکہ  مقامی آبادی نے اس عمر رسیدہ شخص کو ایک زیر تعمیر مکان سے برآمد کیا جنہیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اس موضوع پر اسرائیل نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں