اسرائیلی طیاروں کا حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب غزہ پٹی کے جنوبی حصے میں حماس  کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے

1755672
اسرائیلی طیاروں کا حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب غزہ پٹی کے جنوبی حصے میں حماس  کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، حماس کی ایک راکٹ فیکٹری اور ایک فوجی پوسٹ کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے علاقے میں دیگر اہداف پر بھی گولہ باری کی۔

ابھی تک اس بمباری کے نتیجے میں نقصان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملے ہفتے کی صبح غزہ پٹی سے دو راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔

یہ راکٹ اطلاعات کے مطابق تل ابیب کے قریبی ساحل کے قریب سمندر میں گرے تھے



متعللقہ خبریں