اسرائیلی فوجی چوکی پر حملے کی کوشش،1 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں  ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر کار حملے  کی  کوشش میں مصروف فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

1743410
اسرائیلی فوجی چوکی پر حملے کی کوشش،1 فلسطینی ہلاک

 اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں  ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر کار حملے  کی  کوشش میں مصروف فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

اسرائیلی ستارہ داود احمر کےمطابق، مغربی کنارے کے شہر تل کریم اور اسرائیلی شہر طیبہ کے درمیان جوبارہ کے مقام پر واقع ایک اسرائیلی فوجی چوکی  پر ایک فلسطینی نے گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کی ۔

اس کوشش میں ایک اسرائیلی فوجی  شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ فلسطینی کو  گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔

اس واقعے پر فلسطینی حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا  اور نہ ہی ہلاک شدہ فلسطینی کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز بھی  اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی القدس میں ایک 25 سالہ فلسطینی محمد سلیمہ کو چاقو زنی کی کوشش میں  ہلاک کر دیا تھا۔

اسرائیلی قوتیں  چاقو زنی اور گاڑی کے ذریعے حملوں کے دعووں پر فلسطینیوں کو بلا کسی قانونی کاروائی کے  نشانہ بناتی رہتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں