عوام اعتدال پسندی سے کام لیتے ہوئے لوگوں کی سلامتی کو خطرے میں مت ڈالیں، عراقی صدر

سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کو افسوسناک اور ناقابل قبول ہے

1730143
عوام اعتدال پسندی سے کام لیتے ہوئے لوگوں کی سلامتی کو خطرے میں مت ڈالیں، عراقی صدر

عراقی صدر برہام صالح  نے دارالحکومت بغداد میں انتخابی نتائج کے خلاف اعتراض مظاہروں کےد وران چھڑنے والے واقعات کے بعد عوام سے ’اعتدال اور  عوامی  سلامتی کے تحفظ‘ کی اپیل کی ہے۔

صالح نے اپنی ٹویٹ میں  کہا ہے کہ پر امن  مظاہرے آئین میں ضمانت  دیا جانے والا  ایک حق ہیں، جس دوران پر امن اور قانونی  دائرے سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔

سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کو افسوسناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے صالح نے کہا کہ ان واقعات کا اعادہ نہیں ہونا چاہیے اور ان واقعات کے حوالے سے جو تحقیقات شروع کی جانی ہیں انکا بغور جائزہ لیا جانا چاہیے۔

اعتدال پسندی  کی اپیل کرنے والے صالح  کا کہنا تھا کہ عوامی سلامتی کا تحفظ ایک قومی فریضہ ہے ہر کس کو  بڑے دھیان سے  کام لینے اور قومی مفادات کو ہر چیز پر بالائے طاق رکھنا چاہیے۔

غداد میں گرین زون کے سامنے انتخابی نتائج پر اعتراض کرنے والے سینکڑوں افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا تھا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران  125 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 27 مظاہرین اور باقی سیکیورٹی اہلکار تھے۔

 



متعللقہ خبریں