"صدر بائیڈن کا اونگھنا"سابق اسرائیلی وزیراعظم کی تنقید کا نشانہ بن گیا

اسرائیل کے سابق وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور امریکی صدر جو بائیڈن  کے درمیان ہوئی ملاقات کے دوران اونگھنے کا تمسخر اڑایا ہے

1707959
"صدر بائیڈن کا اونگھنا"سابق اسرائیلی وزیراعظم کی تنقید کا نشانہ بن گیا

اسرائیل کے سابق وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور امریکی صدر جو بائیڈن  کے درمیان ہوئی ملاقات کے دوران اونگھنے کا تمسخر اڑایا ہے ۔

 نیتین یاہو نے فیس بک پر  ایک تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ 27 اگست کو ہوئی اس ملاقات میں صدر بائیڈن کتنی توجہ سے اسرائیلی وزیراعظم کو سن رہے ہیں۔

اسرائیلی پریس  نے لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اس مالقات میں امریکی صدر کے اونگھنے کو تمسخر کا نشانہ بنایا ہے جبکہ نیتین یاہو کی لیکود پارٹی نے  اس سلسلے میں کہا ہے کہ انہوں نے بائیڈن پر نہیں  بلکہ بینیٹ پر تنقید کی تھی۔

 اسرائیلی پریس کا مزید کہنا ہے کہ اس مالقات میں صدر بائیڈن کے اونگھنے کے مناظر جعلی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں