غزہ:غیرمعیاری کورونا ویکسین کی 50 ہزار خوراکیں ضائع کردی گئیں

زیر ِ محاصرہ  غزہ میں استعمال کے قابل نہ ہونے والی 50 ہزار کورونا ویکسین کو ضائع کر دیا گیا ہے

1705993
غزہ:غیرمعیاری کورونا ویکسین کی 50 ہزار خوراکیں ضائع کردی گئیں

زیر ِ محاصرہ  غزہ میں استعمال کے قابل نہ ہونے والی 50 ہزار کورونا ویکسین کو ضائع کر دیا گیا ہے۔

 غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیل کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے  ناقابل استعمال   اسپوتنک لائٹ  نامی  کورونا ویکسین کو  ضائع کرنے   کی اطلاع دی ہے۔ وزارت ِ صحت نے اس حوالے سے   ایک تحریری بیان میں  واضح کیاہے کہ ہم نے  9 ستمبر کو  راملہ کے  ہیلتھ ڈپو سے  اسرائیل کے زیر کنٹرول کرم  ابو سلیم سرحدی چوکی  کے  ذریعے  فراہم کردہ  50 ہزار کورونا ویکسین وصول کیں۔  جن پر لازمی تجزیات کرنے سے    اس کھیپ  کے  معیاری نہ ہونے  اور استعمال کے قابل نہ ہونے کا تعین  ہوا ، جس پر انہیں ضائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قابض اسرائیل نے مذکورہ کھیپ  کی ترسیل  میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور   درجہ حرارت اور دیگر عوامل کو نظر انداز کرنے سے  یہ  ویکسین  استعمال کے قابل   نہ رہی تھی۔



متعللقہ خبریں