مراکش اور اسرائیل جلد ہی سفارتخانے قائم کریں گے

اپنے سرکاری رابطوں کو مکمل کرنے کے بعد ، لیپڈ نے کاسا بلانکا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ  کے بارے میں جائزہ پیش کیا

1690613
مراکش اور اسرائیل جلد ہی سفارتخانے قائم کریں گے

مراکش کا سرکاری دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک باہمی طور پر سفارت خانے کھولنے پر اتفاق کرلیاہے۔

اپنے سرکاری رابطوں کو مکمل کرنے کے بعد ، لیپڈ نے کاسا بلانکا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ  کے بارے میں جائزہ پیش کیا۔

لیپڈ نے کہا کہ وہ باہمی سفارتی نمائندگی کی سطح کو بڑھانے کے لیے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بریتا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے اور 2 ماہ کے اندر سفارتخانے کھلنے کی توقع ہے۔

مراکش کے بادشاہ محمد ششم اور وزیر خارجہ بوریتا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، لیپڈ نے اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات سفارتی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ا علی سطح تک فروغ پائیں گے۔

لیپڈ نے اپنے سرکاری دورے کے دوران  کل مراکش میں اسرائیل کا مواصلاتی دفتر کا افتتاح کیا   اور  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔



متعللقہ خبریں