عراق: کربلا کے ناظم اعلی قاتلانہ حملے میں ہلاک

صوبائی انتظامیہ کے مطابق، ناظم  اعلی حافاجی شہر میں  ناجائز تجاوزات کے انہدام کی نگرانی کے دوران مسلح حملے کا شکار ہوئے

1689353
عراق: کربلا کے ناظم اعلی قاتلانہ حملے میں ہلاک

 عراقی شہر کربلا کے ناظم  بلدیہ عبیر الحافاجی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔

 صوبائی انتظامیہ کے مطابق، ناظم  اعلی حافاجی شہر میں  ناجائز تجاوزات کے انہدام کی نگرانی کے دوران مسلح حملے کا شکار ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ حملہ آوروں کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع نہیں ہے۔

 پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں