امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل علاقے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں: شہمانی

امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل علاقائی عدم استحکام اور خلیج بصرہ کے ممالک کے مابین غلط فہمیوں کا سبب بن رہے ہیں: علی شہمانی

1689427
امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل علاقے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں: شہمانی

ایران سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شہمانی نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل علاقے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا سے نشر ہونے والی خبروں کے مطابق شہمانی نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کے دورہ ایران کے دوران دارالحکومت تہران میں ان کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی کشیدگی اور سلامتی کے موضوعات ایجنڈے پر رہے۔  اس موقع پر شہمانی نے کہا ہے کہ علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی خطرناک ہے، وہ علاقائی ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

شہمانی نے کہا ہے کہ  ان شرائط کے دوام کی صورت میں علاقے میں موجود تناو میں اضافہ ہو گا۔ امریکہ، برطانیہ اور صیہونی انتظامیہ اپنی حرکات سے علاقائی عدم استحکام پیدا کر رہی ہے اور خلیج بصرہ کے ممالک کے مابین غلط فہمیوں کا سبب بن رہی ہے۔ ہم ان کے تمام اہداف اور اٹھائے جانے والے اقدامات کے پس پردہ  عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔ ہم علاقائی استحکام کے لئے خطرہ بننے والے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔

شہمانی نے دعوی کیا ہے کہ  عراقی علاقائی کرد انتظامیہ ایران کے خلاف  مسلح جدوجہد کرنے والے گروپوں کا گڑھ ہے۔ہمارا بغداد انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ انہیں وہاں سے نکالنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بھی کہا ہے کہ ہم عراقی زمین سے ایران کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکنے والی ہر کاروائی کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عراق کے ایران سے لئے گئے قرضے کی ادائیگی میں پیدا ہونے والے مسائل کو بھی مرحلہ وار شکل میں حل کر لیا گیا ہے۔ ہم ایران کی نئی حکومت کے ساتھ ہر شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں