حوثیوں کی سعودی عرب پر ڈرونز حملوں کی کوشش ناکام بنای دی گئی

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA نے عرب فوجی اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز کو درمیان میں ہی روک کر تباہ کردیا گیاہے

1665846
حوثیوں کی سعودی عرب پر ڈرونز حملوں کی کوشش ناکام بنای دی گئی

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے  گزشتہ روز ملک کے جنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کے دو ڈرون حملے ناکام بنادیئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA نے عرب فوجی اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز کو درمیان میں ہی روک کر تباہ کردیا گیاہے۔

 اس سے قبل گزشتہ روز بھی حوثیوں کے تین ڈرونز حملے ناکام بنائے گئے تھے۔

عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی باغی شہری اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ،شہریوں کے تحفظ اور خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب حوثیوں کے وسکری ترجمان یحیی سر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ  ہم نے سعودی عرب کے نجران،ابہا اور حمص المشیط کے علاقوں ہر پانچ بلاسٹک میزائل اور پانچ ڈرون حملے کے ہیں۔

 طویل عرصے سے سیاسی انتشار کے شکار ملک یمن میں ایرانی نواذ حوثیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں