ایرانی صدر: انتخابی امیدواروں کے تعین میں نا انصافی ہوئی ہے

حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے، انتخابات  اہم ہیں تا ہم اس سے بھی زیادہ اہم اخلاقی اقدار ہیں

1654612
ایرانی صدر: انتخابی امیدواروں کے تعین میں  نا انصافی ہوئی ہے

صدرِ ایران حسن روحانی نے  اپنے ملک میں 18 جون کو منعقد ہونے والے  صدارتی انتخابات کے  امور میں ’’متعدد غیر حق بجانب  اقدامات‘‘ کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ ہم رائے عامہ اور عوام کی انتخابات میں شراکت   کا تمسخر نہیں اڑا سکتے۔

دارالحکومت تہران میں  کابینہ کے اجلاس کے بعد  اظہارِ خیال کرنے والے   حسن روحانی نے صدارتی انتخابات  اور امیدواروں  کی تنقید کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے صدارتی  امیدوار کی حکومت پر کڑی نکتہ چینی  پرشدید  ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے   کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان ایام میں اخلاقی اقدار کو سخت دھچکہ لگا ہے۔  حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے، انتخابات  اہم ہیں تا ہم اس سے بھی زیادہ اہم اخلاقی اقدار ہیں۔

امیداوری کے ویٹو ہونے  اور بعد میں  رونما ہونے والی پیش رفت پر تنقید کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ ’’انتخابات میں  کئی ایک دھاندلیاں  ہوئی ہیں۔ ہم اس معاملے میں عوام کا تمسخر نہیں اڑا سکتے۔ عوام کو حقائق کی روشنی میں پولنگ میں حصہ لینے کی دعوت  دی جانی چاہیے۔  انہوں نے ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ  علی خامنائی  سے امیدواروں کی منظوری میں نا انصافی ہونے اور اس کا ازالہ کرنے کی درخواست کی۔



متعللقہ خبریں