یمن، حوثیوں اور حکومتی فوج کے دوران جھڑپ میں 30 حوثی ہلاک

کل معریب شہر کے مغربی حصے میں  واقع الا قیصرا محاذ  پر ایک فجی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی

1618450
یمن، حوثیوں اور حکومتی فوج کے دوران جھڑپ میں 30 حوثی ہلاک

یمنی شہر معریب میں جھڑپوں میں 30 حوثی  باشندے ہلاک ہو گئے ۔

حکومتی  خبر ایجنسی صبا  کی خبر کے مطابق  یمن  فوج کے  بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ  ایران  کے حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں   نے کل معریب شہر کے مغربی حصے میں  واقع الا قیصرا محاذ  پر ایک فجی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی ۔

مذکورہ علاقے میں حوثیوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں تیس عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ فوج کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں گئیں۔

اعلامیہ میں علاہ ازیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں  نے فض سے جھڑپ کے دوران  تعاون فراہم کیا اور توپ بردار دستوں نے حوثیوں کی بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا۔

 



متعللقہ خبریں