شام: 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

تحصیل الباب سے منسلک علاقے ترحین میں بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

1580781
شام: 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

شام کی شمالی تحصیل الباب سے منسلک علاقے ترحین میں بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق تحصیل باب کے شمال مشرقی علاقے ترحین پر شام کے وقت کم از کم 6 بیلسٹک میزائل گرائے گئے جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاحال اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ میزائل کس کی طرف سے گراِئے گئے ہیں۔

زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور کثیر تعداد میں فائر بریگیڈ ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں