ایران نے صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ پومپیو سمیت 9 امریکی شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت امریکی انتظامیہ کی 9 شخصیات کو ایران کی پابندیوں کی فہرست میں داخل کر دیا  گیا ہے: سعید خطیب زادہ

1567380
ایران نے صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ پومپیو سمیت 9 امریکی شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت امریکی انتظامیہ کی 9 شخصیات کو ایران کی پابندیوں کی فہرست میں داخل کر دیا  گیا ہے۔

ایران وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سابق وزیر دفاع مارک ایسپر، نائب وزیر دفاع کرسٹوفر مِلر، وزیر خزانہ سٹیون  منوشن، سی ائی اے  کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل سابق مشیر برائے سلامتی جان بولٹن امریکہ کے ایران کے لئے سابق  نمائندہ خصوصی برائن ہک اور  امریکہ کے وینزویلا اور ایران کے لئے خصوصی نمائندے ایلٹ ابرامز کو آج سے ایران کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہےخطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیات پر "ایران اور اس کے شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں اور انسانی حقوق کے خلاف  اقدامات میں ادا کردہ کردار" کی وجہ سے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد نے قاسم سلیمانی کے قتل کے احکامات جاری کئے اور ایران کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں کو منّظم کیا۔ مختصر مدت میں مذکورہ افراد کے جرائم کے بارے میں جامع بیان جاری کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں