حدود کھلنے کے بعد امیرِ قطر سعودی عرب پہنچ گئے

ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کا ہوائی اڈے پر امیر قطر کا پر تپاک طریقے استقبال

1557853
حدود کھلنے کے بعد امیرِ قطر سعودی عرب پہنچ گئے

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے نشر کردہ ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں ولی عہد پرنس محمد بن سلما ن  کے الا اولا شہر کو تشریف  لیجانے والے امیرِ قطر الا ثانی  کا  بذات خود خیر مقدم کرنے اور دونوں کے بغلگیر ہونے کا مشاہدہ ہوا  ہے۔

یاد رہے کہ کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر محمد الا صباح  نے اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب اور قطر کے مابین  کل شام سے آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

41 واں خلیجی تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس  آج سعودی شہر الا عولہ میں منعقد ہو رہا  ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے  5 جون 2017 کو ’دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی‘ کرنے کے الزام کے ساتھ قطر کے ساتھ تمام تر سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے اس ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں