عراق: میزائل حملے، ایک بچہ ہلاک، 5 افراد زخمی

دارالحکومت بغداد میں میزائل حملوں کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے

1529829
عراق: میزائل حملے، ایک بچہ ہلاک، 5 افراد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں میزائل حملوں کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکومت عراق سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے  جاری کئے گئے بیان کے مطابق بغداد میں میزائل حملوں میں 4 میزائل گرین زون میں  اور 2 میزائل طِب سٹی ہسپتال  اور زِورا پارک کے قریب گرے جبکہ ایک میزائل فضاء میں پھٹ گیا۔

حملوں میں ایک بچہ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گرین زون میں امریکہ اور بعض دیگر غیر ملکی سفارت خانے اور سرکاری عمارتیں  واقع ہیں۔



متعللقہ خبریں