یمن میں حالیہ تین ماہ میں 215 شہری خانہ جنگی کی نظر

طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار یمن میں حوثیوں اور سرکاری انتظامیہ کی قوتوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

1515074
یمن میں حالیہ تین ماہ میں 215 شہری خانہ جنگی کی نظر

اقوام متحدہ نے  اطلاع دی ہے کہ خانہ جنگی جاری ہونے والے یمن میں حالیہ تین ماہ میں 215 شہری لقمہ اجل بنے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعلی کمشنر برائے مہاجرین کے یمن دفتر نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ملک میں ابتک جاری خانہ جنگی کے باعث جولائی، اگست اور ستمبر میں 215 شہری پر تشدد  واقعات میں اپنی جانو ں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسی دورانیہ میں متعدد یمنی کنبے امداد حاصل کرنے میں مشکلات سے دو چار ہیں۔

طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار یمن میں حوثیوں اور سرکاری انتظامیہ کی قوتوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں