امریکہ مشرق وسطی میں امن چاہتا ہے،ہم اس کی حمایت کرتے ہیں:سعودی فرماں روا

سعودی فرماں روا سلمان  بن عبدل عزیز نے کہا ہے کہ  ان کا ملک امریکی انتظامیہ کے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے  اور مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششوں کی  حمایت کرتا ہے

1496495
امریکہ مشرق وسطی میں امن چاہتا ہے،ہم اس کی حمایت کرتے ہیں:سعودی فرماں روا

سعودی فرماں روا سلمان  بن عبدل عزیز نے کہا ہے کہ  ان کا ملک امریکی انتظامیہ کے اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے  اور مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششوں کی  حمایت کرتا ہے۔

شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس کے دوسرے روز اپنے ویڈیو پیغام میں مشرقی وسطی میں قیام امن کی کوششوں کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ فلسطین اور اسرائیل کو مذاکراتی میز پر لاتے ہوئے منصفانہ اور جامع حل کی تلاش کے تحت مشرق وسطی میں امن قائم کروانا چاہتاہے جس کی کوششوں کی مملکت حمایت کرتی ہے۔شاہ سلمان نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کو بھی نا قابل قبول قرار دیا ۔

سعودی فرماں روا نے  بیروت دھماکوں   اور لبنان کی صورتحال کا ذمے دار حزب اللہ کو قرار دیتےہوئے کہا کہ لبنان میں امن و استحکام کے لیے لازمی ہے کہ حزب اللہ دہشتگرد تنظیم کو نہتا کیاجائے۔

 



متعللقہ خبریں