ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کاروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

ترک وزارتِ دفاع: آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ترک فوج کی کاروائیاں جاری رہیں گی

1494425
ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کاروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ۔

وزارت ِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی عراق کے آواشین علاقے میں گشت اور نگرانی کرنے والے آلات کے ذریعے تعین کردہ اور دہشت گرد کاروائی کی تیاری میں ہونے والے PKK کے 2 دہشت گردوں کو ایک فضائی کاروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ترک فوج کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

 



متعللقہ خبریں