شام، عفرین میں گاڑی میں نصب بم کو سیکیورٹی ٹیموں نے ناکارہ بنا دیا

تحقیقات کے  نتیجے میں  ترک شدہ کار میں 75 کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب ہونے کا تعین کیا گیا

1493578
شام، عفرین میں گاڑی میں نصب بم کو سیکیورٹی ٹیموں نے ناکارہ بنا دیا

شامی علاقے عفرین میں ایک گاڑی میں موبائل فون سے منسلک ہونے کا تعین کردہ 75 کلو گرام کے دھماکہ خیز مواد کو سیکیورٹی قوتوں نے ناکارہ بنا دیا۔

خطائے کے دفتر ِ گورنر کے اعلان کے مطابق  عفرین   سیکیورٹی دفتر کی ٹیم کی خفیہ معلومات کی روشنی میں  وائے پی ڈی کے زیر کنٹرول  تل رفعت علاقے میں  تیار کردہ کار بم کو  شاخِ زیتون کاروائی کے علاقے  میں شہریوں کو ہدف بنانے کے  زیر مقصد روانہ کیا گیا۔

اس حوالے سے کی گئی کاروائی کے نتیجے میں یہ گاڑی عفرین کے قریبی ایک گاؤں میں ترک شدہ حالت میں برآمد ہوئی۔

تحقیقات کے  نتیجے میں  اس میں 75 کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب ہونے کا تعین کیا گیا اور  بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا ڈالا۔

 



متعللقہ خبریں