لبنان میں نئی حکومت کے لیے مشاورت،مصطفی ادیب پسندیدہ قرار

بیروت میں تباہ کُن دھماکوں کے چار ہفتوں بعد لبنان کی پارلیمان میں نئے سربراہ حکومت کے بارے میں مشاورت شروع ہو گئی ہے جس کے تحت جرمنی میں متعین 48 سالہ لبنانی سفیر مصطفیٰ ادیب کو پسندیدہ سمجھا جا رہا ہے

1482251
لبنان میں نئی حکومت کے لیے مشاورت،مصطفی ادیب پسندیدہ قرار

بیروت میں تباہ کُن دھماکوں کے چار ہفتوں بعد لبنان کی پارلیمان میں نئے سربراہ حکومت کے بارے میں مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں صدر میشال عون مختلف سیاسی دھڑوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

جرمنی میں متعین 48 سالہ لبنانی سفیر مصطفیٰ ادیب کو پسندیدہ سمجھا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم حسن دیاب بیروت میں ہونے والے خونریز دھماکوں کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔

ان دھماکوں میں 180 سے زائد افراد ہلاک اور چھ ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

لبنان میں عشروں سے پارلیمان میں متناسب نمائندگی کا نظام چلا آ رہا ہے۔ جس کے تحت اعلیٰ ترین سرکاری عہدے مسیحیوں، سنیوں اور شیعوں کے مابین تقسیم ہوتے ہیں۔



متعللقہ خبریں