بیروت بندر گاہ کے اعلی منتظمین تفتیش کے دائرہ عمل میں زیرِ حراست

وزارت توانائی و آبی امور نے بیروت کے شمالی علاقے زوق میں  پرانے بجلی گھر  میں ہائیڈروجن  گیس کا ڈپو موجود ہونے کے دعوو ں کی تردید کر دی

1469280
بیروت بندر گاہ کے اعلی منتظمین تفتیش کے دائرہ عمل میں زیرِ حراست

لبنان میں ہولناک دھماکہ پیش آنے والی بیروت بندر گاہ  کے منیجر حسن قراتیم  اور لبنان کسٹمز کے منیجر بدری ظاہر کو تفتیش کے دائرہ عمل میں حراست میں لے لیا گیا۔

ملک کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے کی خبر  کے مطابق بیروت   پولیس نے  تفتیشی عمل  کے دوران مذکورہ  حکام کو زیرِ حراست لے لیا ہے۔

اس سے پیشتر بیروت بندر گاہ پر  مامور 16 افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔

دوسری جانب  وزارت توانائی و آبی امور نے بیروت کے شمالی علاقے زوق میں  پرانے بجلی گھر  میں ہائیڈروجن  گیس کا ڈپو موجود ہونے کے دعوو ں کی تردید کر دی ہے۔

وزارت  کا کہنا ہے کہ  بیروت دھماکے سے  کہیں زیادہ وسیع پیمانے کا دھماکہ ہو سکنے کے دعوی کردہ زوق علاقے کے پرانے بجلی  گھر  میں ایندھن ٹینکوں  کے جوار میں بھاری مقدار میں ہائیڈروجن گیس کے ذخائر موجود ہونے  پر مبنی  خبریں من گھڑت ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق  بجلی گھر  میں حفاظتی اقدامات اعلی ترین سطح پر ہیں اور یہ عوام کے لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتے۔

 



متعللقہ خبریں