اسرائیل کے جنگی طیاروں کا غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں کی طرف سے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے زرعی علاقے پر راکٹوں سے حملہ

1466173
اسرائیل کے جنگی طیاروں کا غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے  زرعی علاقے القرارہ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اتوار کے دن جاری کئے گئے بیان کے مطابق غزہ کی طرف سے ایک راکٹ پھینکا گیا تھا جسے اسرائیل کے " آئرن ڈوم " ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔

مذکورہ حملہ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے۔ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے جس حملے کا دعوی کیا تھا اس کی ذمہ داری بھی تاحال غزہ کے کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں