ایران: تہران میں شدید دھماکہ،19 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ایران کے دارالحکومت تہران کے  ایک دوا خانے میں دھماکہ سیلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا جس کے باعث 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1446628
ایران: تہران میں شدید دھماکہ،19 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔

ملکی خبر رساں ایجنسی "ایرنا" کے مطابق، تہران کے  ایک دوا خانے میں دھماکہ سیلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

تہران میں ہونے والا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔ آگ لگنے کے بعد متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

 واضح رہے کہ تہران میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا دھماکہ ہے۔

چند روز قبل تہران کے صنعتی علاقے میں دھماکہ ہوا تھا جس کے بارے میں ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ یہ گیس ٹینک پھٹنے کے باعث ہوا۔



متعللقہ خبریں