"مہاجرین کا عالمی دن " غزہ میں فلسطینیوں کا مظاہرہ

مہاجرین کے عالمی دن کے موقع  پر غزہ میں  فلسطینی مہاجرین کے امدادی ادارے کے سامنے  ہوئے اس مظاہرے میں 60 لاکھ  فلسطینی مہاجرین کی حالت زار پر توجہ دلانےکی کوشش کی گئی

1440895
"مہاجرین کا  عالمی دن " غزہ میں  فلسطینیوں کا مظاہرہ

غزہ میں فلسطینی مہاجرین کے حق اور  اسرائیل کے بعض مقبوضہ علاقوں  کے الحاق کے منصوبے کے خلاف  مظاہرہ کیا گیا ۔

 مہاجرین کے عالمی دن کے موقع  پر غزہ میں  فلسطینی مہاجرین کے امدادی ادارے کے سامنے  ہوئے اس مظاہرے میں 60 لاکھ  فلسطینی مہاجرین کی حالت زار پر توجہ دلانےکی کوشش کی گئی۔

 مظاہرے سے خطاب کےدوران حماس کے عہدے دار اسماعیل رضوان نے عطیاتی  ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ   ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین  کو ضروری مدد فراہم کریں۔

 امریکہ کے نام نہاد یک صد سالہ معاہدے  اور اسرائیل کے الحاق منصوبے کو مسترد کرتےہوئے اسماعیل رضوان نے مزید کہا کہ  ان کے خلاف  مزاحمت کےلیے   فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کی بحالی  اور تنظیم آزادی فلسطین میں اصلاحات کرتےہوئے باہمی یک جہتی کا مظاہرہ کرنےکی ضرورت ہے



متعللقہ خبریں